جے این ٹی یو حیدرآباد میں بی ٹیک نئے کورسس کا آغاز

   

حیدرآباد ۔2۔ مارچ (سیاست نیوز) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد بی ٹیک میں تعلیمی سال 2020-21 سے نئے کورسس کے آغاز کو منظوری دی ہے۔ مختلف کالجس کی جانب سے نئے کورسس کے سلسلہ میں یونیورسٹی کو تجاویز پیش کی گئی تھی۔ رجسٹرار جے این ٹی یو حیدرآباد کے مطابق 26 فروری کو منعقدہ اجلاس میں ملحقہ اور خود مختار کالجس میں 6 نئے کورسس کے آغاز کو منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر نے نئے بی ٹیک کورسس کی منظوری دی۔ تاہم یہ آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن سے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد شروع ہوں گے ۔ یونیورسٹی نے جن نئے بی ٹیک کورسس کو منظوری دی ہے ، ان میں کمپیوٹر انجنیئرنگ (سافٹ ویر انجنیئرنگ) ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنیئرنگ (سائبر سیکوریٹی) ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنیئرنگ (آرٹیفیشل انٹلیجنس اینڈ مشین لرننگ) ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنیئرنگ (ڈیٹا سائنس) ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنیئرنگ (آئی او ٹی) اور کمپیوٹر سائنس اینڈ انجنیئرنگ (نیٹ ورکس) شامل ہیں۔