حیدرآباد۔/3 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر سوندرا راجن نے کہا کہ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی نے ملک میں منفرد شناخت بنائی اور یونیورسٹیز میں بہتر نام ہے ۔ جے این ٹی یو گولڈن جوبلی تقاریب کا گورنر نے افتتاح کیا۔ سال بھر تقاریب جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں میں جے این ٹی یو حیدرآباد نے مختلف شعبوں میں کامیاب پیشرفت کی ہے۔ یہ ملک کی پہلی ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کا اعزاز رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹکنالوجی کے فروغ اور استفادہ میں اضافہ ہوا ہے۔ گورنر نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ یونیورسٹی کے منفرد کورسیس سے استفادہ کریں۔ یونیورسٹی سے اب تک 19 لاکھ طلبہ فارغ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طلبہ کیلئے یونیورسٹی میں علحدہ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے حکام کو مشورہ دیا کہ وہ مزید بہتر تعلیمی سہولتوں پر توجہ دیں۔ر