حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ( جے این ٹی یو ) کی انجینئرنگ کی ایک طالبہ نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ میگھنا ریڈی جو انجینئرنگ کمپیوٹر سائینس شعبہ کی چوتھے سال کی طالبہ تھی اور جے این ٹی یو کیمپس میں ہی مقیم تھی۔ چہارشنبہ کی دوپہر مذکورہ طالبہ نے اچانک سی ایس آر بلڈنگ جو احاطہ کیمپس میں واقع ہے سے اچانک چھلانگ لگادی اس واقعہ کے بعد جے این ٹی یو میں سنسنی پھیل گئی اور یونیورسٹی عملے کے ساتھ ساتھ سیکوریٹی عملے نے بھی شدید زخمی طالبہ کو دواخانہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ کے پی ایچ بی پولیس نے بتایا کہ میگھنا ریڈی ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ب