جے این ٹی یو میں جاب میلہ 15 ہزار طلبا شارٹ لسٹ

   

حیدرآباد 19 ڈسمبر ( سیاست نیوز )یونیورسٹی انڈسٹری انٹر ایکشن سنٹر جے این ٹی یو ۔ حیدرآباد میں ہفتے اور اتوار کو جاب میلہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس جاب میلہ میں جملہ 15,000 امیدواروں کا انٹرویوز اور آگے پیشرفت کیلئے انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ دو روزہ جاب میلہ کیلئے جملہ 71 ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا ۔ یہ جاب میلہ نپونا ہیومن ڈیولپمنٹ سوسائیٹی اور سیوا انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا ۔ جے این ٹی یو نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ایچ آرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف زمروں میں جملہ 10 ہزار ملازمتوں کی پیشکش کی گئی تھی اور انٹرویوز وغیرہ کیلئے 15 ہزار امیدواروںکا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔