جے این ٹی یو میں طلباء کے دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد کشیدگی

   

حیدرآباد۔/6نومبر، ( سیاست نیوز) جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی میں آج طلباء کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے سے کشیدگی پیدا ہوگئی اور اس دوران ایک طالب علم نے سینئر طلباء کی ہراسانی سے تنگ آکر انتہائی اقدام کی کوشش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طالب علم کو جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی فوری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے طلباء کے دو گروپس کے درمیان جھگڑے کی توثیق نہیں کی۔ کے پی ایم پی پولیس کے مطابق پرنسپل ڈاکٹر ای سائی بابا ریڈی نے شکایت کی ہے کہ جے این ٹی یو کیمپس میں آج چند طلباء نے بے چینی پھیلائی ہے اور گڑبڑ کرتے ہوئے کیمپس کے ماحول کو متاثر کیا ہے۔ بی سندیپ نامی طالب علم جو بی ٹیک سال چہارم میں زیر تعلیم ہے اس کی حاضری کے سبب اسے روک دیا گیا جس پر اس نے ماحول کو بگاڑتے ہوئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور خودکشی کی دھمکی دے رہا ہے۔ پولیس کے پی ایم پی نے شکایت کو حاصل کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔