25 مارکس پر مشتمل سیکشن اے کو برخاست کیا گیا، سیکشن بی میں 8 کے بجائے 5 سوالات
حیدرآباد : جے این ٹی یو کی جانب سے کورونا بحران کے سبب امتحانات کیلئے چند اصلاحات لائی جارہی ہے۔ طلبہ کی جانب سے چند یونٹس نہ پڑھنے کے باوجود سوالات کا آسانی سے جوابات تحریر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سوالات کے تعداد گھٹا کر طلبہ کو زیادہ امکانات کے موقع فراہم کئے گئے۔ زیادہ تر چھوٹے سوالات کو ترجیح دی جارہی ہے۔ ماضی میں امتحانات کے اوقات تین گھنٹے تھے جس کو اب کم کرتے ہوئے دو گھنٹوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ 14 جون سے بی ٹیک فائنل سمیسٹر کے امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ماضی میں سیکشن اے اور بی ہوا کرتے تھے۔ سیکشن اے میں 25 مارکس اور سیکشن بی میں 50 مارکس کے سوالات ہوا کرتے تھے۔ سیکشن اے کے 25 سوالات کے لازمی طور پر جوابات تحریر کرنا پڑا تھا۔ ایک سوال کا ایک مارکس دیا جاتا تھا۔ کوویڈ۔19 کے پیش نظر جاریہ سال سیکشن اے کو پوری طرح برخاست کرتے ہوئے 25 سوالات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ماضی میں سیکشن بی میں 50 مارکس پر مشتمل سوالنامہ 10 سوالات پر رہتا تھا جس میں 5 سوالات کے جوابات تحریر کرنے کا اختیار دیا جاتا تھا۔ ایک یونٹ سے دو سوالات فراہم کرتے ہوئے ایک کا جواب دینے کی ہدایت دی جاتی تھی اس کیلئے تمام پانچ یونٹس کو لازمی طور پر پڑھنا پڑتا تھا۔ اس مرتبہ سیکشن بی میں پانچ یونٹس سے 10 کے بجائے 8 سوالات دیتے ہوئے 5 سوالات کے جوابات تحریر کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ ماباقی تین سوالات اختیارات کی بنیاد پر چھوڑ سکتے ہیں چند یونس کو نہ پڑھنے پر کامیاب ہوسکتے ہیں۔ مارکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ ماضی کی طرح 75 مارکس پر مشتمل امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے 15 مارکس کے لحاظ سے 5 سوالات پر مشتمل 75 مارکس کے امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔