جے این ٹی یو پر آر ٹی آئی معاملہ میں بھی لاپرواہی کا الزام

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ کالجس کی مسلمہ حیثیت کو برقرار رکھنے اور کالجس کو مسلمہ اسٹیٹس مختص کرنے کے معاملات میں لاپرواہی اور تنقیدوں کا سامنا کرنے والا جی این ٹی یو حیدرآباد اب آر ٹی آئی معاملہ میں بھی جانبداری کے الزامات میں گھر گیا ہے ۔ سال 2018-19 تا 2020-21 کے پیانل کی تعداد کے متعلق تفصیلات کو بتانے سے انکار کیا جارہا ہے ۔ ضلع محبوب نگر کے ایک شہری کی جانب سے پوچھے گئے اطلاعات کو بتانے میں تاخیر پر یہ مسئلہ منظر عام پر آیا ۔ جے این ٹی یو حیدرآباد کے عہدیداروں پر اطلاعات کو فراہم کرنے میں تاخیر اور مبینہ لاپرواہی کے الزامات پائے جاتے ہیں ۔ اس شہری نے آر ٹی آئی کے تحت سوالات کئے اور اطلاعات فراہم کرنے کی خواہش کی ۔ جب کہ جے این ٹی یو حیدرآباد کے عہدیداروں پر پہلے ہی سے درخواستوں کو نظر انداز کرنے اور جان بوجھ کر اطلاعات فراہم کرنے میں تاخیر و ٹال مٹول کے الزامات پائے جاتے ہیں ۔ اس دوران جے این ٹی یو حیدرآباد کے عہدیداروں کے جاری رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹکنیکل کالجس ملازمین کی یونین نے مسئلہ کو کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ ع