جے این ٹی یو کی جانب سے 24 اگسٹ سے آن لائین کلاسیس

   

حیدرآباد۔ جواہر لعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی نے 24 اگسٹ سے بی فارمیسی ‘ بی ٹیک کے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کونسل برائے فنی تعلیم کے رہنما خطوط کے مطابق بی ٹیک سال اول کے ماسواء دیگر تمام طلبہ کیلئے 24 اگسٹ سے کلاسس کا آغاز کیا جائیگا ۔ بی ٹیک‘ ایم ٹیک‘ ایم بی اے‘ ایم سی اے اور بی فارمیسی کیلئے آن لائن کلاسس کو قطعیت دی گئی ہے اور روزانہ 4 مضامین پڑھائے جائیں گے ۔ کلاسس کا آغاز کالجس کے تعاون سے کیا جائیگا اور یونیورسٹی اجازت دیگی ۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ بی ٹیک آخری سمسٹر کا ستمبر 16 سے آغاز کیا جائے گا اور ٹائم ٹیبل تیار کرلیا گیا ہے۔ کلاسس سے بی ٹیک کے 1 لاکھ طلبہ کے علاوہ 35ہزار بی ٹیک سال آخر کے طلبہ اور 60 ہزار دیگر طلبہ امتحانات میں شرکت کرینگے ۔ پروفیسر منظور حسین رجسٹرار نے بتایا کہ ہاسٹلس کی کشادگی کیلئے احکام موصول نہیں ہوئے ہیں لیکن 24اگسٹ سے آن لائن کلاسس کا آغاز ہوگا۔ جے این ٹی یو و جامعہ عثمانیہ کی جانب سے آن لائن کلاسس کے آغاز اور دیگر ذرائع تدریس کا جائزہ لیا جا رہا تھا لیکن جے این ٹی یو نے کلاسس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔