جے این یو ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ٹاپ 10 میں جگہ ملی

   

نئی دہلی:این آئی آر ایف رینکنگ 2030 میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے نے ٹاپ ٹن میں جگہ بنائی ہے ۔ حالانکہ دہلی یونیورسٹی کا مظاہرا مایوس کن رہا اور وہ ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکی ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو تیسری رینک، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو دوسری ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو نویں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کو پہلی پوزیشن ملی ۔ وہیں دوسری جانب جامعہ ہمدرد کا فارمیسی پہلے مقام سے دوسرے مقام پر کھسک گیا ہے اور جامعہ ہمدرد فارمیسی میں دوسرے نمبر پر رہی ۔وزارت کی جانب سے رینکنگ کے اعلان کے لیے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) نے وزیر تعلیم برائے مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنکھ کے ہاتھ سے یہ انعام حاصل کیا۔