جے این یو احتجاج میں دیپیکا کے حصہ لینے پر پاکستانی میجر جنرل کا اظہارستائش

,

   

٭ پاکستان کے فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکاپڈکون نے طلبہ کے احتجاج میں حصہ لیا جو قابل ستائش ہے۔ کیمپس میں حالیہ تشدد کے خلاف طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج میں پڈوکون نے حصہ لیتے ہوئے اظہاریگانگت کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کے میجر جنرل نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے دیپیکاپڈکون کی ستائش کی اور کہا کہ وہ نوجوانوں اور سچائی دونوں کا ساتھ دے رہی ہے۔ ان کے اس اقدام کو جرأتمندانہ قرار دیا اور کہا کہ دیپیکاپڈکون بہادر خاتون ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنا یہ پیام ٹوئیٹر سے حذف کردیا۔