جے این یو اسٹوڈنٹس پر لاٹھی چارج شیوسینا کی مودی حکومت پر شدید تنقید

   

ممبئی ۔ 21نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی قدیم حلیف پارٹی شیو سینا نے آج مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جے این یو اسٹوڈنٹس پر بے دریغ لاٹھی چارج کی مذمت کی ۔ شیو سینا ترجمان ’’سامنا ‘‘ میں لکھے گئے اداریہ میں کہا گیاہے کہ بی جے پی ایک قدیم پارٹی ہے اور اس وقت مرکز میں اُس کی حکومت ہے جہاں لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری مرکز کی ہے ۔ مگر پولیس نے جے این یو کے نہتے طلبہ کو بے دریغ تشدد کا نشانہ بنایا ، حد تو یہ ہوگئی کہ جسمانی طور پرمعذور اور بصارت سے محروم طلباء اور طالبات کو بھی پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو انتہائی شرمناک اور غیر انسانی فعل ہے ۔شیو سینا نے مشورہ دیا کہ طاقت کے غرور میں حکومت پاگل پن کا مظاہرہ نہ کریں ۔