علیگڑھ ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر کے خلاف آج یہاں غداری کا کیس درج کیا گیا کیونکہ ان پر اے ایم یو کیمپس میں /16 جنوری کو ترمیم شدہ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف تقریر کرنے کا الزام ہے ۔ سینئر ایس پی آکاش کلہاری نے کہا کہ اس تقریر کا ویڈیو کلپ جمعہ کی رات سے سوشیل میڈیا پر زیرگشت ہے اور اس کے بعد تحقیقات سے تصدیق ہوئی کہ یہ وہی تقریر کا حصہ ہے جو شرجیل امام نے اے ایم یو میں احتجاجی ریالی سے خطاب کے دوران کی تھی ۔