حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر نوین راؤ ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ ( ہیلت انیشیٹیو ) ، راک فلر فاونڈیشن ، نیو یارک نے کانٹیننٹل ہاسپٹلس ، گچی باولی میں دوسرا سالانہ جے این یو المنی اسوسی ایشن کا لکچر دیا ’ کیا ڈیجیٹل آلات زیادہ لوگوں کے لیے بہت نگہداشت صحت کی سہولت دے سکتے ہیں ‘ موضوع پر ڈاکٹر راؤ نے لکچر دیا ۔ ان کے دہائیوں کے تجربہ سے انہوں نے بتایا کہ مریض کے سفر میں ہم مکمل تبدیلی دیکھیں گے ۔ ڈاکٹر راؤ کے مطابق مریض کے ریکارڈس کے ڈیجیٹائزیشن ، قابل دسترس ٹکنالوجی کو اپنا کر آرٹیفیشل انٹلی جنس میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔ 21 ویں صدی ڈیٹا اور انفارمیشن کی صدی ہوگی اور ہماری معاشرہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا چاہے تو کرسکتا ہے ۔ کاٹیننٹل ہاسپٹلس کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر گرواین ریڈی نے ان کے اختتامی تاثرات پیش کیے ۔۔