جے این یو تشدد سے متعلق ڈیٹا محفوظ نہیں کیا گیا واٹس اپ کی عدالت کو وضاحت

,

   

٭ فیس بک کی ملکیت والے میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس اپ نے دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ مواد کو خفیہ رکھنے کی ٹیکنیکی وجوہات کی بناء پر اس نے 5 جنوری کو ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی تشدد سے متعلق ڈیٹا کو محفوظ نہیں کیا۔ ہائیکورٹ کی اس ہدایت کے بعد یہ وضاحت کی گئی جس میں عدالت نے واٹس اپ، ایپل اور گوگل کو جے این یو تشدد سے متعلق ڈیٹا محفوظ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے گوگل سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ قانون کے مطابق جے این یو تشدد سے متعلق گوگل ڈرائیو سے انفارمیشن بھی محفوظ کرے۔