٭ وائس چانسلر جے این یو جگدیش کمار نے کہا ہے کہ ہاسٹلوں میں کئی اسٹوڈنٹس غیرمجاز طور پر مقیم ہیں جو بیرونی افراد ہوسکتے ہیں اور ہوسکتا ہے وہی حالیہ تشدد میں ملوث ہوئے کیونکہ انہیں یونیورسٹی سے کچھ لینا دینا نہیں۔ وائس چانسلر کا یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا ہے جبکہ دہلی پولیس نے 9 مشتبہ افراد کے نام ظاہر کئے جن میں 7 کا تعلق بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی طلبہ تنظیموں سے ہے۔ ان افراد پر اتوار کے تشدد میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے۔