جے این یو طلبا پر حملہ غیر جمہوری : شردپوار

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی سربراہ شرد پوار نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا پر حملہ کی مذمت کی ہے اور اسے غیر جمہوری عمل قرار دیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جے این یو کے طلبا اور پروفیسروں پر بزدلانہ لیکن منصوبہ بند حملہ کیا گیا ۔ وہ اس غیر جمہوری غنڈہ گردی اور تشدد کیمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو تشدد جمہوری اصولوں اور خیالات کو کچلنے کیلئے کیا جاتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ شیوسینا لیڈر و مہاراشٹرا کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے بھی جے این یو طلبا پر حملہ کی مذمت کی ہے ۔