جے این یو طلبا کے مسئلہ پر راجیہ سبھا میں شور و غل

   

نئی دہلی، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلباء پر ہوئے پولیس لاٹھی چارج کے معاملے میں جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے شوروغل کیا۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کے کے راگیش نے وقفہ صفر کے دوران جے این یو کے طلباء پر لاٹھی چارج کئے جانے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اس معاملے کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا طلبا ء کا حق ہے ۔ جے این یو میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے ۔ مسٹر راگیش نے کہا کہ پارلیمنٹ مارچ کرتے وقت طلباء پر لا ٹھی چارج کیا گیا اور ان کے رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ۔