جے این یو لیڈر عمرخالد پر حملہ کرنے والا نوین دلال ہریانہ میں شیوسینا کا امیدوار

   

بہادرگڑھ۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد پر گذشتہ سال دہلی میں حملہ کے ملزم نوین دلال ، ہریانہ اسمبلی کے انتخابات میںحلقہ بہادر گڑھ سے شیوسینا کے ٹکٹ پر مقابلہ کررہے ہیں ۔ خودساختہ گاؤرکشک ، نوین دلال نے کہا کہ وہ چھ ماہ قبل شیوسینا میں شامل ہوئے تھے کیونکہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ بی جے پی اور کانگریس جیسی جماعتیں گائے ، کسانوں ، شہیدوں اور غریبوں کے نام پر سیاست کررہی ہے ۔ انہوں نے چہارشنبہ کو مزید کہا کہ ’’ میں یہ پارٹی میں اس کی پالیسیوں کے سبب شامل ہوا ہوں اور ان مسائل کے علاوہ دیگر کئی مسائل پر شیوسینا کا موقف واضح ہے ‘‘ ۔