نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایچ آر ڈی منسٹری نے آج جے این یو وائس چانسلر جگدیش کمار کی برطرفی کے امکان کو مسترد کردیا جبکہ اسٹوڈنس اور ٹیچروں کے بعض گوشوں سے ان کی برطرفی کا مطالبہ ہورہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ بی سی کو برطرف کرنا مسئلہ کا حل نہیں اور حکومت بڑے مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جو کیمپس میں ابھر آئے ہیں۔تاہم عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ اسٹوڈنٹس اور نظم و نسق کے ساتھ مشاورتوں کے دوران طئے شدہ فارمولے پر عمل آوری کی ضرورت ہے۔