نئی دہلی : دہلی ہائیکورٹ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ دو واٹس اپ گروپس ’ فرینڈز آف آر ایس ایس ‘ اور یونیٹی اگسینسٹ لیفٹ ‘ میں شامل ارکان کے موبائیل فونس ضبط کئے جائیں۔ یہ گروپس کہا جاتا ہے کہ 5 جنوری کو جے این یو میں ہوئے تشدد کیلئے ذمہ دار ہیں جب ایک نقاب پوش غنڈوں کے گروپ نے طلبا اور اساتذہ پر حملہ کیا تھا ۔ عدالت نے جے این یو کو بھی ہدایت دی کہ وہ جلد ہی پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج حوالے کرے ۔