نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایچ آر ڈی رمیش پوکھریال نے کہا ہے کہ جے این یو اسٹوڈنٹس کا ہاسٹل فیس میں اضافہ کے مسئلہ کا بنیادی مطالبہ قبول کرلیا گیا اور اب یونیورسٹی وائس چانسلر جگدیش کمار کی برطرفی پر زور دینا غیر واجبی ہے۔
دابھولکر کیس کے ملزم کو ضمانت نہیں
پونے ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج سناتن سنستھا کے ممبر وکرم بھاوے کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ وہ جہدکار نریندر دابھولکر کے 2013 ء میں پیش آئے قتل کے ملزمین میں شامل ہیں۔ 34 سالہ بھاوے کے تعلق سے سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس نے قتل میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔