نئی دہلی،2 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) ٹیچرزاسوسی ایشن کے انتخابات میں بایاں محاذ نے پھر سے بازی مارلی ۔ اسوسی ایشن کے صدر اور سکریٹری سمیت سبھی عہدوں پر بائیں بازو کے امیدوار بلامقابلہ انتخاب جیت گئے ہیں۔ اسکول آف کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ڈی کے لوبیال صدر اور شعبہ اقتصادیات کے سرجیت مجمدار سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ اتل سود کی جگہ لوبیال صدر بنے ہیں جن کی میعادکار ختم ہوگئی ۔اسی طرح اویناش کی جگہ مجمدار سکریٹری بنے ہیں ۔ نائب صدر کے عہدہ پر اجمیر سنگھ کاجل اور وشنوپریہ دت بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ پر غزالہ جمیل اور نونیتا موکل ماتھر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ خازن کے عہدہ پر کالی چتی بابو بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔