جے این یو کی دیواروں پر بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرو کے نعرے

   

نئی دہلی : دارلحکومت نئی دہلی میں قائم جواہر لال نہرویونیورسٹی (جے این یو) کی دیواروں پر بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرو کے نعرے درج کئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا سرویس کے مطابق بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرو کے نعرے کے نیچے این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) لکھا گیا ہے۔ جے این یو کی دیواروں پر اس نعرے کی ویڈیو گزشتہ دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔