نئی دہلی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی میں اپنے تعلیمی کیلنڈر کا اعلان کردیا ہے جس میں اور باتوں کے علاوہ /31 جولائی تک امتحانات مکمل کرنے کی مدت کا بھی تعین کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر ایم جگدیش کمار نے بتایا کہ تمام اسکولس کے ڈین اور اسپیشل سنٹرس کے صدورنشین کی جانب سے یہ تعلیمی کیلنڈر متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے ۔ امکان ہے کہ /25 تا /30 جون کے درمیان طلباء یونیورسٹی آئیں گے ۔
