جے ای ای امتحان کا ریاست میں پرسکون انعقاد

   

حیدرآباد۔ 3 ستمبر ۔ ملک بھر کی طرح تلنگانہ بھر میں جوائنٹ انٹرنس اگزام ( جے ای ای ) اڈوانسڈ کا پرسکون انداز میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ تقریبا 14 ہزار طلبا نے امتحان کیلئے اندراج کروایا تھا ۔ یہ امتحان دو پرچوں پر مشتمل تھا اور طلبا نے بعد ازاں بتایا کہ پرچہ دوم ان کیلئے مشکل تھا۔ حیدرآباد ‘ کریمنگر ‘ ورنگل ‘ عادل آباد‘ میدک ‘ نلگنڈہ ‘ سوریہ پیٹ ‘ سدی پیٹ اور جنگاوں میں یہ امتحان منعقد کیا گیا ۔ امتحان کے دوران کورونا قواعد کا بھی خیال رکھا گیا ۔