جے ای ای اور نیٹ کی نئی تواریخ کا 5 مئی کو اعلان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وزارت فروغ انسانی وسائل نے آج بتایا کہ مسابقتی امتحانات
JEE
اور
NEET
کی نئی تواریخ کا اعلان /5 مئی کو کیا جائے گا ۔ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا ۔ فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال /5 مئی کو نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ مرکزی وزیر اسی دن طلباء سے آن لائن رابطہ بھی کریں گے ۔ وزارت کے سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ وزارت کے اس اعلان سے طلباء میں پھیلی بے چینی ختم ہوئی ہے ۔