جے ای ای اڈوانسڈ امتحان 3جولائی کو منعقد ہوگا

   

8جون سے رجسٹریشن عمل کا آغاز ، ہر آئی آئی ٹی میں 20 فیصد نشستیں لڑکیوں کیلئے مختص
حیدرآباد ۔ 25فبروری ( سیاست نیوز) آئی آئی ٹیز بی ٹیک نشستوں کی بھرتی کیلئے 3جولائی کو جے ای ای اڈوانسڈ امتحان ( آن لائن) منعقد ہوگا ۔ جے ای ای مینس میں کوالیفائی طلبہ اس کیلئے 8 تا 14 جون تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔ جے ای ای اڈوانسڈ 2022 منعقدکرنے والے آئی آئی ٹی بمبئی نے اس کیلئے بروچر جاری کیا ۔ نتائج 18جولائی کو جاری کیا جائیگا ۔دوسرے دن سے نشستو ں کیلئے کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ اس مرتبہ ہر آئی آئی ٹی میں کم از کم 20فیصد نشستیں لڑکیوں کیلئے مختص ہونگی ۔ سال 2020 – 21 میں اڈوانسڈ امتحان تحریر کرنے ناموں کا اندراج کرکے امتحان تحریر نہ کرنے والے طلبہ کو اس مرتبہ راست جے ای ای امتحان تحریر کئے بغیر اڈوانسڈ امتحان میں شرکت کی اجازت دی جارہی ہے ۔ اڈوانسڈ امتحان میں اقل ترین نشانات حاصل کرنے والے طلبہ آرٹیکچر انسٹی ٹیوٹ کا امتحان تحریر کرسکتے ہیں ۔ اس کیلئے 18 اور 19جولائی کو رجسٹریشن کرلینا ہوگا ۔21جولائی کو امتحان ہوگا اور 24جولائی کو نتائج جاری ہوں گے ۔ تلنگانہ میں 14 امتحانی مراکز حیدرآباد ، عادل آباد ، کریم نگر ، کھمم ، کوداڑ ، محبوب نگر ، میدک ، نلگنڈہ ، نظام آباد ، پالونچہ ، ستوپلی ، سدی پیٹ ، سوریا پیٹ اور ورنگل میں قائم کئے جارہے ہیں جبکہ آندھراپردیش میں 27مراکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ عموما جے ای ای میں امتحان کی تواریخ کے انعقاد کے بعد جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ تاہم ( این ٹی اے ) کی جانب سے اس مرتبہ ابھی تک جے ای ای میں امتحان کی تواریخ کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ۔ گذشتہ سال 4 مرتبہ امتحانات کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مرتبہ 2 امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پہلا امتحان اپریل کے دوسرے ہفتہ اور آخری ہفتہ ماہ مئی میں انعقاد کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ بمبئی آئی آئی ٹی نے جے ای ای اڈوانسڈ رجسٹریشن کا عمل 8 جون سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس صورت میں جے ای ای میں رینکس 7 جون تک جاری کردینا ہوگا ۔ اس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ مئی کے آخری ہفتہ میں جے ای ای میں امتحان کا انعقاد ہوگا ۔ ن