جے ای ای اڈوانس نتائج کے بعد ایمسیٹ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ

   

حیدرآباد/23 ستمبر، ( سیاست نیوز) جے ای ای اڈوانسڈنتائج کے بعد ایمسیٹ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا آغاز کیا جائے گا ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ جے ای ای اڈوانسڈ کے نتائج کے بعد کونسلنگ سے بہتر ماحول پیدا ہوگا چونکہ انجینئرنگ پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں نشست حاصل کرنے والے اکثر طلبہ نے جے ای ای اڈوانسڈ میں بھی حصہ لیا۔ اس کے نتائج کے بعد ان طلبہ نے این آئی ٹی ، آئی ٹی ٹی کی جانب اپنا رُخ کرلیا جس کے سبب نشستوں کا خلا پیدا ہوسکتا ہے۔ امکان ہے کہ 3 اکٹوبر کو جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کا انعقاد عمل میں آئیگا اور 15 اکٹوبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ خالی نشستوں پر دوسرے طلبہ کو موقع مل سکتا ہے۔ ع