جے ای ای ایڈوانس کے نصاب میں تبدیلی

   

حیدرآباد : /25 جنوری (سیاست نیوز) جے ای ای ایڈوانسڈ کے نصاب میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ طلبہ پر تعلیمی دباؤ اور امتحان کے تناؤ کو کم کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ این سی ای آر ٹی کے سبجکٹ کی بنیاد پر نئے سلیبس کو تیار کیا گیا ہے ۔ جس کی مدد سے اب سی بی ایس سی بورڈ امتحانات اور جے ای ای امتحانات ایک ہی نصاب کے تحت قرار پائیں گے ۔ امکان ہے کہ سال 2023 ء میں منعقد ہونے والے جے ای ای ایڈوانسڈ سے نیا نصاب رائج کیا جائے گا ۔ جس میں آسانی پیدا کرتے ہوئے نشانات کے زیادہ سے زیادہ حصول کو ممکن بنایا گیا ہے ۔جے ای ای امتحان بالخصوص مینس میں شرکت کے بعد ایڈوانسڈ کی تیاری کرنی پڑھتی ہے اوراس دوران ہی بورڈ امتحانات کا اعلان کردیا جاتا ہے ۔ ع