حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں منعقدہ جے ای ای مینس کا چوتھا سیشن بہت ہی مشکل اور سخت ترین رہا ۔ گذشتہ تین سیشن کے مقابل چوتھے سیشن میں سخت ترین ہونے کا طلبہ اور تعلیمی ماہرین اظہار خیال کررہے ہیں ۔ صبح کے امتحان میں ریاضی کے پرچہ سوالات میں سختی نہ ہونے کے باوجود نشانات کا حصول انتہائی مشکل بنادیا گیا ۔ سری چیتنیہ کالج کے ڈین شنکر راؤ نے یہ بات بتائی ۔ سابق کی طرح بڑے سوالات نہیں دئیے گئے لیکن آسانی بھی فراہم نہیں کی گئی ۔ جب کہ کیمسٹری کے تحت سخت ترین انتہائی مشکل مواد کو جمع کیا گیا اور فزیکلس میں بھی زیادہ نشانات کا حصول انتہائی مشکل ثابت ہورہا ہے ۔ اس طرح شام کے سیشن میں بھی ریاضی سوالات بھی مشکل کردئیے گئے ۔ بڑے اور انتہائی کٹھن سوالات کے سبب وقت بہت زیادہ ضائع ہوگیا جس سے نشانات کا حصول مشکل ہورہا ہے ۔ حالانکہ کیمسٹری اور فزیکس میں اتنی مشکلات نہیں رکھی گئی جتنی کہ ریاضی کے شعبہ کو مشکل بنایا گیا ۔ جب کہ جے ای ای کے امتحانی مراکز اس بات کا ثبوت دے رہے تھے کہ طلبہ کی تعداد سابق کی طرح نہیں رہی ۔ اس کی اصل وجہ ریاست میں ایم سیٹ کی کونسلنگ کا آغاز بتایا جارہا ہے ۔ جس کے سبب مینس پر طلبہ نے دلچسپی نہیں دکھائی ۔۔A