جے ای ای میں تلبیس شخصی کی سازش کا پردہ فاش

   

سی بی آئی کا مختلف مقامات پر دھاوا ، سرٹیفیکٹس ، لیاپ ٹاپس اور دیگر اشیاء ضبط
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جے ای ای میں تلبیس شخصی کی ایک بڑی سازش کا پردہ فاش کردیا گیا ۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن ( سی بی آئی ) نے جے ای ای مینس امتحانات میں مال پریکٹس ( تلبیس شخصی ) میں ملوث ایک ادارے کا پردہ فاش کردیا اور بیک وقت اس ادارے کے دفاتر اور ڈائرکٹرس کے مکانات پر کارروائی انجام دی ۔ نوئیڈا میں واقع افنیٹی ایجوکیشن پرائیوٹ لمٹیڈ جس کا مرکز نوئیڈا میں واقع ہے پر دھاوا کیا اور اس کے بشمول ملک کے بڑے شہروں میں ادارے کے دفاتر پر بھی دھاوے کئے گئے ۔ نئی دہلی ، پونے ، جمشید پور ، اندور اور بنگلور کے علاوہ کل 19 مقامات پر کارروائی کی گئی ۔ سی بی آئی نے بتایا کہ یہ ایک الگ قسم کا جرم ہے ۔ سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے بتایا کہ افینٹی ایجوکیشن پرائیوٹ لمٹیڈ طلبہ کو آئی آئی ٹی اور جے ای ای امیدواروں کے لیے غلط راستے سے زائد نشانات کی کوشش کررہا تھا وار اس طرح سے وہ ان باوقار اداروں میں طلبہ کے داخلہ کو یقینی بنانا چاہتا ہے ۔ جمعرات کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے دن امتحانی مراکز سے شواہد اکٹھا کئے گئے ہیں ۔ ہریانہ کے سونی پیٹ امتحان مرکز پر افنیٹی ایجوکیشن کی جانب سے چند ماہرین نے پرچہ سوالات کے مسائل کو فوری حل کرلیا اور پھر الیکٹرانک طریقہ کار کی مدد سے دیگر امتحانی مراکز میں موجود اپنے امیدواروں کو روانہ کیا ۔ جہاں عہدیداروں نے ان کی مدد کی ۔ اس ادارے کی اس سازش کا یہ بھی ایک سبب ہے کہ مہاراشٹرا اور کرناٹک جیسے دور دراز والی ریاستوں کے امیدواروں نے سونی پیٹ کا انتخاب کیا ۔ افینٹی ایجوکیشن کے ڈائرکٹرس سدھارتھ کرشنا ، وشومبھر می ترپھاٹی ، گویند ورشن بشمول چند افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ جنہوں نے اپنے امیدواروں کے 10 اور انٹر میڈیٹ کے سرٹیفیکٹ کو ڈپازٹ کرلیا ہے اور ان سے بلینک چیکس بھی حاصل کرلیے اور بتایا کہ ہماری مدد سے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی میں داخلہ کے 12 تا 15 لاکھ روپئے ڈرا کروانے کا منصوبہ تھا ۔ A

اگر چیکس باونس ہونے کی صورت میں طلبہ کے سرٹیفیکٹ ان کے قبضہ میں رہتے ہیں ۔ جس سے وہ آسانی سے رقم کے حصول کو یقینی بناسکتے ہیں ۔ سی بی آئی نے ڈائرکٹرس کے مکانات سے سرٹیفیکٹس 25 لیاپ ٹاپ و الیکٹرانکس آلات 30 پوسٹ ڈیٹیڈ چیکس کو ضبط