حیدرآباد، 8 مارچ (سیاست نیوز) جے ای ای امتحان میں ناکامی کے نتیجہ میں راجندر نگر کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق کم عمر لڑکی جو اپنے والدین کے ساتھ راجندر نگر میں رہتی تھی فروری میں جے ای ای مینز کے نتائج کا اعلان ہوا تو لڑکی کو امتحان میں پاس ہونے میں ناکامی ہوئی۔ ناکامی کے نتیجہ میں وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی ۔ 5 مارچ کو وہ حمایت ساگر پہنچی اور جھیل میں چھلانگ لگا دی۔ راجندر نگر پولیس نے بتایا کہ نتائج کے اعلان کے بعد لڑکی افسردہ ہوگئی تھی۔ حمایت ساگر میں خودکشی کی اور نعش ہفتہ کی شام کو برآمد کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ ب