جے جی یو اور ڈیکن یونیورسٹی آسٹریلیا کے درمیان تعلیم کی توسیع پر معاہدہ

   

سونی پت ۔ او پی جندل گلوبل یونیورسٹی (جے جی یو) اور آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی شراکت کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہندوستان میں طلباء کے لیے عالمی تعلیم ، تربیت اور تحقیق کے لیے جدید ماڈل پیش کرے گا۔ جندل اور ڈیکن ایجوکیشن پارٹنرشپ ہندوستان اور دنیا کے دیگر حصوں کے طلباء کو جندل اور ڈیکن یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی کیمپس کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ طلباء ہندوستان میں جے جی یو کے ساتھ تعلیم شروع کریں گے اور بعد میں آسٹریلیا میں ڈیکن یونیورسٹی کیمپس میں منتقل ہو جائیں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر سی راج کمار ، بانی وائس چانسلر، او پی جندل گلوبل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر ایان مارٹن صدر،وائس چانسلر ڈیکن یونیورسٹی ، آسٹریلیا اورہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر ایان گبس کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کیے گئے ۔یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اقدام ہے جس میں ہندوستان اور آسٹریلیا تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔