جے سی بی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /15 اگست (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ معین آباد نکلا پلی علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں جے سی بی کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی بال ریڈی اپنی بیوی اور 12 سالہ کم عمر بیٹی کے ہمراہ آج شام علاقہ نکلا پلی سے گزررہے تھے کہ اچانک جے سی بی کی زد میں آگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ رکھشا بندھن کے موقع پر بال ریڈی اپنی بہن ساکن چیوڑلہ سے راکھی بنواکر مکان واپس لوٹ رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس معین آباد نے جے سے بی ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے حراست میں لے لیا ہے ۔