جے سی پی سے نالہ کی صفائی پر دیوار منہدم ‘ ایک لڑکی ہلاک

   

ورنگل ۔ یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ورنگل43 بلدی ڈیویژن میں شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت کتور جھنڈا مین روڈ کے بازار نالہ کی جے سی بی سے صفائی کے دوران مکان کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے 8 سالہ پرنسی لڑکی ہلاک ہوگئی ۔ اس خبر پر افسوس کا اظہار چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راماراؤ نے کیا ۔ اور گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کریں اور حکومت کی جانب سے 5 لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا واقف کرواتے ہوئے ونئے بھاسکر نے کہا کہ اس لڑکی کی ماں کو آوٹ سروسنگ کے تحت نوکری کا انتظام کیا جائے ۔ اور 10 ویں جماعت تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر راجیوگاندھی ہنمنتو و دیگر موجود تھے ۔