جے شنکر تین روزہ دورہ پر روس روانہ

   

نئی دہلی ، 19 اگست (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ۔ وہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے علاوہ ہندستان -روس بزنس فورم کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے ۔ وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر کا یہ دورہ روس کے پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس منٹوروف کی دعوت پر ہو رہا ہے ۔ دورے کے دوران ، وہ بدھ کو ہند ۔روس بین حکو متی تجارت ، اقتصادی ، سائنسی ، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کمیشن (آئی آر آئی جی سی-ٹی ای سی) کے 26 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ وزیر خارجہ ماسکو میں ہند-روس بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے ۔