جے شنکر نے ماریشیس کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

   

پورٹ لوئس: وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے پیر کے روز ماریشیس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔اس کے ساتھ وزیر خارجہ ایم ایلن گانو سے بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے بہترین دو طرفہ تعلقات اور کامیاب ترقیاتی شراکت کا جائزہ لیا۔جے شنکر جواپنے دو ملکی دورے کے آخری مرحلے میں اتوار کی رات مالدیپ سے بحر ہند کے خطے میں اہم سمندری پڑوسی ملک ماریشیس پہنچ گئے ، نے کہاہے کہ ہندوستان ماریشیس کی معاشی اصلاحات اور بحالی کوششوں میں شراکت دار کے طور پر تیار رہے گا۔جے شنکرنے ٹویٹ کیا ہے کہ میرے ماریشیس دورے کے آغاز کے ساتھ ہی وزیر خارجہ ایلن گنو سے ملنے پر جوش ہوں۔ اس کے عمدہ دوطرفہ تعلقات اور کامیاب ترقیاتی شراکت کا جائزہ لیا۔ اس نے اس بات کا اعادہ کیاہے کہ ہندوستان ماریشیس کی معاشی اصلاحات اور بحالی کی کوششوں میں شراکت کے لیے تیارہوگا۔