جے شنکر کا کوریا، جاپان کا دورہ

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر منگل کو جمہوریہ کوریا اور جاپان کے تین روزہ دورے پر جائیں گے ۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہہمارے دو اہم شراکت دار ممالک جمہوریہ کوریا اور جاپان کے دورے دو طرفہ تبادلوں کو مزید تقویت فراہم کریں گے اور مستقبل میں تعاون کا ایجنڈا طے کریں گے ۔ڈاکٹر جے شنکراپنے کوریائی ہم منصب چوتائی یول کے ساتھ 10ویں ہند جمہوریہ کوریا جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کی شریک صدارت کے لیے 5 اور 6مارچ کو پہلی بار سیول کا دورہ کریں گے ۔
اس دوران ان کے کوریا کے معززین، تھنک ٹینکس کے سربراہوں اور ہندوستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔
وزارت نے کہا کہ جے سی ایم سے دو طرفہ تعاون کے پورے دائرے کا جامع جائزہ لینے ، اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کرنے کی توقع ہے ۔

بعد ازاں ڈاکٹر جے شنکر جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا کے ساتھ 16ویں ہند-جاپان وزیر خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے 6 سے 8 مارچ تک جاپان جائیں گے ۔