جے شنکر کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات

,

   

ابوظہبی؍ نئی دہلی : وزیر خارجہ (ڈاکٹر) ایس جے شنکر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے دوران منگل کو ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ خالد بن محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ شراکت داری کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے رائسینا مغربی ایشیا کے افتتاحی اجلاس سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور گرگاش سے بھی بات کی۔