رانچی : جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے قومی نائب صدر رگھور داس نے ریاست میں جے ٹیٹ امتحان کے جلدازجلد انعقاد کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر داس نے منگل کو یہاں کہاکہ ان کی مدت کار کے دوران 2016 میں جے ٹیٹ امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں 50 ہزار سے زائد امیدوار کامیاب ہوئے تھے ۔ اس کے بعد لگ بھگ 30 ہزار اساتذہ کی تقرری بھی کی گئی ۔ اس دوران 2021 تک لگ بھگ 5 لاکھ طلبائو طالبات نے ٹیچر ٹریننگ کورس ( ڈی ای آئی ای ڈی ، بی ایڈ) کو مکمل کرکے جے ٹیٹ کیلئے اہلیت حاصل کرلی ہے ۔ لیکن امتحان کے انعقاد نہ ہونے سے ان کا مستقبل تاریک نظر آرہاہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ مسٹر سورین سے جلد سے جلد جے ٹیٹ امتحان منعقد کرانے کا مطالبہ کیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ریاست میں 90 ہزار اساتذہ کے عہدے خالی ہیں۔ انہیں پرکرنے کا عمل بھی جلد ازجلد شروع کیاجانا چاہئے ۔ اس سے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجاسکے گا۔
مسٹر داس نے کہاکہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں اہلیت ٹسٹ کیلئے وقت حد کوختم کراسے تاعمر کردیاہے ۔ ایسے میں جھارکھنڈ حکومت بھی اس فیصلے کو فوراً نافذ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پارا ٹیچربھی ریاستی حکومت سے اپنے مطالبات کیلئے مسلسل تحریک کررہے ہیں ۔ ہماری حکومت نے پارا ٹیچروں کے لئے ایک کمیٹی بناکر ضابطہ تیار کیا تھا ، جس میں پارا ٹیچریونین کی بھی رضامندی تھی ۔ اس سے بھی حکومت کابینہ میں لاکر فورا نافذ کرے ۔ اس سے بڑی تعداد میں پارا ٹیچروں کو راحت ملے گی ۔