جے پور۔ ادے پور سٹی ٹرین آپریشن 16اگست سے

   

اجمیر : راجستھان میں شمال مغربی ریلوے نے 16 اگست سے سپر فاسٹ اسپیشل ٹرین سروس کے تحت جے پور-ادے پور سٹی-جے پور کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجمیر ڈویژن کے سرکاری ذرائع کے مطابق ٹرین نمبر 09721 جے پور-ادے پور صبح 6:15 پر جے پور سے روانہ ہو کر 1:30 بجے ادے پور پہنچے گی اور یہی ٹرین نمبر 09722 ادے پور سے سہ پہر 3:05 پرروانہ ہو کررات 10:15 پر جے پور پہنچے گی۔ذرائع نے بتایا کہ اس ٹرین روٹ میں گاڑی پھلیرا، کشن گڑھ، اجمیر، نصیر آباد، وجے نگر، بھیلواڑہ، چندیریا، کپاسن، ماولی جنکشن اور رانا پرتاپ اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اجمیر اسٹیشن پر یہ گاڑی جے پور سے آتے وقت صبح 8:25 پراورادے پور سے واپس آتے وقت رات 8:02 پراجمیر جنکشن پر دستیاب رہے گی۔