جے پور میں ایک فیکٹری کے گودام میں آگ

   

جے پور،2جنوری(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے وشو کرما انڈسٹریل ایریا میں آج ایک فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی۔ موصول اطلاع کی بنیاد پر علاقے کے روڈ نمبر نو پر واقع گووندم انٹرپرائیسز لیمیٹیڈ فیکٹری کے گودام میں صبح تقریباً ساڑھے دس بجے اچانک آگ لگ گئی ۔چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں نے آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا۔آگ لگنے سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ سکیورٹی کے پیش نظر آس پاس کے گھروں کو خالی کرایاگیا۔فی الحال آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔