جے پور،2فروری (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )کے خلاف خواتین کا غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا آج تیسرے دن بھی جاری رہا۔جے پور کے شہید یادگار پر سی اے اے کے خلاف خواتین جمعہ کو یہ دھرنا شروع کیا۔مظاہرین خواتین سی اے اے کو واپس لینے اور قومی شہریت رجسٹر(این آر سی )اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر)نہ لانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔مظاہرین خواتین رات میں بھی جائے وقوع پر ڈٹی رہیں۔دن میں خواتین مظاہرین کی تعدا بڑھ جاتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت سی اے اے کو جلدبازی میں لائی ہے جسے واپس لینے چاہئے ۔