جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور میں مکر سنکرانتی کے موقع پر آج صبح سے ہی پتنگ بازی کا دور شروع ہو گیا۔ کورونا کے باعث دو سال بعد اس بار لوگ کھل کر جشن منا پا رہے ہیں، پتنگ میلے میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور صبح ہوتے ہی بچے اور نوجوان گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور پتنگ کے پیچ لڑانے کے ساتھ وہ کاٹا کا شور شروع ہو گیا۔ اس دوران لوگ صبح سے ہی چھتوں پر فلمی گانوں پر رقص کرتے ہوئے پتنگ اڑاتے نظر آئے ۔