جے پور میں مہنگائی پر مرکزی حکومت کے خلاف پیدل مارچ

   

جے پور۔ راجستھان میں کانگریس نے راجدھانی جے پور میں پارٹی ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا کی قیادت میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف آج پیدل مارچ نکالا۔ پٹرول اور ڈیل نیز پکوان گیس کے بڑھتے دام پر مرکزی حکومت کی توجہ مرکوز کرانے کے لئے ریاست کانگریس دفتر سے شہید یادگار تک پیدل مارچ نکالا گیاجن میں دوٹاسرا کے علاوہ توانائی کے وزیر بی ڈی کلا، ٹرانسپورٹ کے وزیر پرتاپ سنگھ کھچریاواس، وزیر مملکت برائے میڈیکل ڈاکٹر سبھاش گرگ، گورنمنٹ کے چیف وہپ مہیش جوشی اور کانگریس کے بہت سے دیگر لیڈران اور عہدیداروں و کارکنوں نے شرکت کی۔