جے پی نڈا جھوٹ کا اڈا ۔ بی جے پی ’’بکواس جملہ پارٹی‘‘ : کے ٹی آر

,

   

سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ سب کا وناش میں تبدیل ۔ مودی تاریخ کے ناکام وزیراعظم ‘ میڈیا سے خطاب

حیدرآباد : /5 جنوری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بی جے پی کے قومی صدر کی جانب سے چیف منسٹر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے جے پی نڈا ’’ بے شرم‘‘ ، ’’جے پی نڈا جھوٹ کا اڈا‘‘ اور بی جے پی کو ’’بکواس جملہ پارٹی‘‘ قرار دیا ۔ مودی کے دور حکومت کا نعرہ ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ ’’ سب کے وناش‘‘ میں تبدیل ہوجانے کا الزام عائد کیا ۔ آج تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو ، وی سرینواس گوڑ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم ، ٹی آر ایس کے قائد میر عنایت علی باقری کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کل تک جے پی نڈا کا احترام تھا لیکن جس انداز میں انہوں نے کل چیف منسٹر کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا اس سے اندازہ ہوگیا ہے کہ بنڈی سنجے اور جے پی نڈا میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ جے پی نڈا کی باتوں سے ایسا لگ رہا تھا کہ ان کا ذہنی توازن بگڑچکا ہے ۔ انہیں ایراگڈہ کے ہاسپٹل میں علاج کرنے کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ میں خاندانی راج ہونے کا الزام عائد کرنے والے پہلے اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھ لیں ۔ امیت شاہ مرکزی وزیر داخلہ جبکہ ان کے فرزند بی سی سی آئی کے سکریٹری ہیں ۔ جے پی نڈا کی رشتہ دار جیہ شری بنرجی بھی وزیر ہیں ۔ گورنر نظام کو بی جے پی نے درہم برہم کیا ۔ 8 ریاستوں کی حکومتوں کو بی جے پی نے بیدخل کیا ۔ نیتی آیوگ اور مرکزی حکومت نے ایک سے زیادہ مرتبہ تلنگانہ حکومت کی کارکردگی اوراسکیمات کی ستائش کی ہے ۔ جے پی نڈا تلنگانہ حکومت کی مخالفت کررہے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں ایک بھی اچھا کام نہیں ہوا ہے ۔ اترپردیش میں بی جے پی ترقی کے نام پر ووٹ مانگنے کے بجائے مذہب کے نام پر نفرت پھیلاتے ہوئے ووٹ مانگ رہی ہے ۔ مودی نے ملک کے غریب عوام کو فائدہ پہونچانے کیلئے کوئی بھی کام نہیں کیا ۔ مودی حکومت کو شرم و حیا نہیں ہے ۔ عوام کیلئے ڈھیر سارے وعدے کئے گئے ان میں ایک وعدہ کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ وزیراعظم نے 2022 ء تک سب کو مکانات دینے کا وعدہ کیا ۔ اس کے علاوہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس پر کیوں عمل آوری نہیں کی گئی ۔ مودی حکومت سے استفسار کیا ۔ ہر گھر میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا ۔ کم از کم گجرات میں اس اسکیم پر عمل کیا گیا ۔ کیا نڈا سے سوال کیا ۔ پنجاب میں کسانوں کے احتجاج پر 30 منٹ تک وزیراعظم کو سڑک پر رک جانا پڑا ملک کی تاریخ میں ایسی بدترین صورتحال سے کسی بھی وزیراعظم کو گزرنا نہیں پڑا ۔کے ٹی آر نے ریمارک کیا کہ مودی کسانوں ورودھی ہیں۔ مرکزی حکومت سے وعدوں کی عمل آوری کے معاملے میں سوال پوچھنے پر ان کے خلاف ای ڈی ۔ آئی ٹی کے دھاوے کرائے گئے ۔ مشن بھاگریتا مثالی اسکیم ہونے کا مرکزی وزیر جل شکتی شیخاوت نے اعلان کیا جبکہ نڈا کہہ رہے ہیں کہ کسی بھی گھر میں پانی نہیں آرہا ہے ۔ مرکزی وزیر کا ذہنی توازن بگڑگیا ہے یا جے پی نڈا کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے بی جے پی قائدین اس ک