جے پی نڈا کااے پی کا دورہ

   

حیدرآباد 10جون (یواین آئی)بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دو روزہ دورہ پر کل شام خصوصی طیارہ سے آندھراپردیش کے تروپتی پہنچے ۔ رینی گنٹہ ایرپورٹ پر آمد کے بعد وہ فوری رات گذارنے کے لئے سیدھے تروملا پہنچے ۔ بی جے پی کے صدر نے درشن بھی کئے ۔ وہ تروپتی کے قریب تروچنور روانہ ہوں گے ۔ جہاں وہ چتور کے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ میڈیا سے بات کریں گے ۔ نڈا سری کلاہستی میں بعد ازاں درشن کریں گے ۔