جے پی نڈا کا آج سے 2 روزہدورۂ کرناٹک

   

بنگلور: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 5اور 6جنوری کو کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہوں گے ۔یہ اطلاع بی جے پی کی طرف سے چہارشنبہ کے روز جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے ۔ اپنے دورے کے دوران جے پی نڈا ٹمکور اور چتردرگا اضلاع میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اسی دوران سدگنگا مٹھ سمیت مختلف مٹھوں کا بھی دورہ کیں گے ۔ نڈا بی جے پی کے جمعرات کی سہ پہر کو ٹمکورو کے مدھوگیری اسمبلی حلقہ کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اسی شام وہ چتردرگا میں پارٹی کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کارکنوں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔
ریلیز کے مطابق، وہ جمعہ کے روز پنچمسالی مٹھ اور والمیکی گرو مٹھ کا بھی دورہ کریں گے ۔ اس کے بعد وہ داونگیرے میں بوتھ لیول پارٹی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ اسی شام کو نڈا ضلع ٹمکورو کے سیرا میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔