نئی دہلی ۔13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کارگذار صدر بی جے پی جے پی نڈا عین ممکن ہے کہ آئندہ ہفتے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے جانشین کی حیثیت سے پارٹی کی صدارت کا جائزہ لیں گے ۔ ذرائع نے کہاکہ نڈا ممکنہ طورپر 20 جنوری کو صدر بی جے پی بنیں گے اور اُن کا زعفرانی تنظیم کی روایت کے مطابق بلا مقابلہ انتخاب ہوگا ۔