جے پی نڈا کی برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سنک سے ملاقات

   

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے جمعرات کو یہاں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ”بی جے پی کو جانیں” پہل کے تحت ہوئی۔رشی سنک کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے ، نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم کے طور پر ان کے دور نے ہند۔ برطانیہ تعلقات میں نئی گرمجوشی اور رفتار پیدا کی۔ انہوں نے ہند۔برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ کیلئے بات چیت کو آگے بڑھانے میں رشی سنک کے کردار کی تعریف کی۔جے پی نڈا نے رشی سنک کے ساتھ بی جے پی کی تنظیمی طاقت، حکمرانی اور سیاسی شراکت کے بارے میں عوام پر مبنی نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ‘بی جے پی کو جانیں’ پہل کو بین الاقوامی افہام و تفہیم کو بڑھانے ، خیالات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی اور دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا۔ نڈا نیسنک اور ان کے خاندان کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر بی جے پی کے محکمہ خارجہ کے انچارج ڈاکٹر وجے چوتھائی والے بھی نڈا کے ہمراہ موجود تھے ۔